ماہ وش
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - چاند سا حسین، خوبصورت؛ (مجازاً) معشوق، محبوب۔ جب بھی افسر چھڑ گیا اس ماہ وش کا تذکرہ جگمگا اٹھی ہے میری داستاں میں روشنی ( ١٩٨٦ء، غبار ماہ، ١٥٥ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسماء 'ماہ' اور 'وش' کو ملانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٤ء کو انیس کے ہاں "مراثی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔